نارائن پیٹ کے تین طلبا کی جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں تکمیل حفظ القرآن پر دستاربندی
نارائن پیٹ : 11 نومبر (اردو لیکس) مدرسہ دارلعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے شعبہ حفظ القرآن سے فارغ التحصیل تین طلباء حافظ عبدالمنیب بن حافظ چاند پاشاہ، حافظ محمد جعفر بن محمد خواجہ، حافظ محمد غوث بن محمد چاند پاشاہ کو شیخ الاسلام ، عارف باالله، حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی قادری الچشتی خان بہادر فضیلت جنگ علیہ الرحمة والرضوان کے 112 ویں عرس مبارک کے موقع پر
عالم اسلام کی ممتاز ومایا ناز دینی درسگاه با وقار علمی دانش گاه از ہرہند جامعه نظامیه حیدر آباد دکن کے 156 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستار بندی میں مفکر اسلام مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ اور شیخ الجامعہ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ و دیگر شیوخین جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے سند ، خلعت اور دستار عطا کی گئی
۔ اس موقع پر صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ دارلعلوم دینیہ جناب الحاج محمد نواز موسی، ناظم تعلیمات مولانا حافظ محمد شفاعت علی نظامی کے علاوہ مقامی علماء و حفاظ ، علمی وادبی شخصیات اور ان تین ہونہار طلبہ کے اعزا واقربا نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔



