تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں مشتبہ حالت میں تیندوے کی موت

نارائن پیٹ 16 اگست ( اردو لیکس) تلنگانہ ریاست کے سرحدی علاقہ نارائن پیٹ ضلع کے مدور منڈل کے جادھاراو پلی کے مضافاتی علاقے تاٹی گٹہ میں مشتبہ حالت میں ایک چیتے کی موت کا واقعہ پیش آیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق جادھاراوپلی کے مضافاتی علاقے میں تاٹی گٹہ کے نیچے ایک تالاب ہے۔ گاؤں والوں نے شبہ ظاہر کیا کہ تیندوا تالاب میں پانی پینے آیا تھا اور پانی پینے کے بعد واپسی کے دوران ہو سکتا ہے کسی جانور کے حملے سے اس کی موت ہو گئی ہو۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی مدور فاریسٹ سیکشن آفیسر لکشمن نائک وہاں پہنچ گئے۔ اور بتایا کہ اعلیٰ حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے اور ان کی آمد کے بعد وہ ٹیلے پر جا کر اس کا معائنہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے، 4 مئی کو اسی علاقہ کے نندی پاڈ میں ایک چیتا کی مشتبہ موت ہوگئی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چیتے کی موت کے بارے میں کئی شبہات ہیں۔