سلمان خان کی سیکیورٹی پر 40 کروڑ کا زائد خرچ ؛ سکندر کے بجٹ میں اضافہ

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
ڈائریکٹر اے آر مرگاداس اور پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کی فلم سکندر جیسے جیسے تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے اس کے بجٹ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس فلم کا بجٹ 300 کروڑ رکھا گیا تھا لیکن اب اندازہ کیا جا رہا ہے کہ فلم کے مکمل ہونے تک اس بجٹ میں میں مزید سو کروڑ کا اضافہ ہو سکتا ہے اس کی وجہ سلمان خان کی سیکیورٹی بتائی جا رہی ہے
جس پر 40 کروڑ روپے کا خرچ آ رہا ہے سلمان جہاں جہاں بھی سکندر کی شوٹنگ کر رہے ہیں اس لوکیشن پر سادہ لباس میں نئے اور انجان چہروں پر نظر رکھنے کے لئے کئی افراد کو تعنیات کیا جا رہا ہے ہے اور جب تک شوٹنگ ہوتی رہتی ہے سیٹ کے آس پاس یونٹ ممبرس کے علاوہ کسی اور کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ دوسرے معنوں میں فلم کا سیٹ ایک چھاونی میں تبدیل ہو جاتا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ سکندر کے بجٹ کا 10 فیصد حصہ سلمان خان کی سیکیورٹی پر خرچ کیا جا رہا ہے اس طرح سیمنا ورلڈ کی تاریخ میں اتنی زیادہ سیکیورٹی لینے والے سلمان خان پہلے ایکٹر بن گئے ہیں۔
فلم کے ایکشن سیکوینس پر بھی روپیہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے جسے ٹام کروز اسپائی ایکشن فلم فرنچائزی ” مشن ایمیاسیل ” کے ڈائرکٹرس ڈئرکٹ کر رہے ہیں فلم کے کئی مناظر پر وی ایف ایکس پر زبردست خرچ کیا جار جا رہا ہے فلم میں ستیہ راج ، سنیل شیٹی، کراتیک ببر، رشمیکا مندنا ، کاجل اگروال کے اہم کردار ہے فلم عید 2025 کو ریلیتر کی جائے گی