نیشنل

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے 187 سکے نکالے

حیدرآباد _30 نومبر ( اردولیکس) ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ کے ایک ہاسپٹل میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹروں نے ایک مریض کا آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے 187 سکے باہر نکالے ۔ دماغی بیماری میں مبتلا ڈیامپا نامی شخص کچھ عرصے سے پیٹ میں درد اور قے کی شکایت کررہا تھا۔ جس کی وجہ سے گھر والوں نے اسے ہاسپٹل میں داخل کرایا۔پیٹ کا اسکیننگ  کرنے والے ڈاکٹروں کو اس کے پیٹ میں سکے ملے۔

ڈاکٹروں نے تقریباً 2 گھنٹے تک محنت کر کے مجموعی طور پر 187 سکے نکالے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ دیامپا ” پیکا ” نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد گھاس، کھلونے، چاک کے ٹکڑے اور دیگر سخت چیزیں کھاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button