این آر آئی

معروف شاعر خورشید الحسن نیّر کی ریاض آمد پر عالمی اردو محور نے شعری نشست کا اہتمام

ریاض (پریس نوٹ) ریاض کی فعال ادبی تنظیم "عالمی اردو محور” کے زیرِ اہتمام معروف شاعر خورشید الحسن نیّر کی ریاض آمد پر ایک پروقار شعری نشست اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ خورشید الحسن نیّر مملکت کے شہر القصیم سے ریاض پہنچے تھے ۔ ذمہ دارانِ عالمی اردو محور نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا۔

 

منصور قاسمی کے ارسال کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس نشست کی صدارت معروف شاعر افتخار راغب نے کی اور خورشید الحسن نیّر مسند اعزاز پر براجمان رہے ۔ نظامت کے فرائض منصور قاسمی نے انجام دیے۔محفل کا آغاز عبدالرحمن راشد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ منصور قاسمی نے مہمان اعزازی کا تعارف کراتے ہوئے کہا خورشید الحسن نیّر ادبی فورم ریاض کے قدیم اور مخلص کارکن رہے ہیں، وہ تیس سالوں تک ریاض میں مقیم تھے اور ایک کہنہ مشق شاعر ہیں ۔ وہ دو شعری مجموعوں کے خالق ہیں۔ نیّر کو ذوق سخن وراثت میں ملا ہے۔ آپ کا ایک اور شعری مجموعہ زیر طبع ہے جو عنقریب منظرِ عام پر ائے گا۔

 

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانِ اعزازی خورشید الحسن نیر نے کہا کہ ایک طویل مدت کے بعد آپ احباب سے مل کر بے حد خوشی ہوئی اور جس محبت سے آپ سب نے میری پذیرائی کی اس کے لئے ممنون ہوں ۔ افتخار راغب صاحب سے غائبانہ تعلق تھا آج بالمشافہ مل کر مسرت ہوئی۔ انھون نے یہ کہا کہ عالمی اردو محور شاندار سرگرمیوں سے وہ واقف ہے۔

 

صدر محفل افتخار راغب نے کہا آج کی محفل کامیاب رہی۔ کوہنہ مشق شاعر خورشید الحسن نیّر سے مل کر بے انتہا خوشی ہوئی ۔ اردو محور نے آپ کے آمد کی خبر سن کر استفادہ کا موقع ہاتھ جانے نہ دیا۔ تمام شعرا نے بھی عمدہ کلام پیش کرکے محفل کو کامیاب بنایا۔

 

محفلِ شعر میں افتخار راغب اور خورشید الحسن نیر کے علاوہ طاہر بلال، حسان عارفی، منصور قاسمی، سراج عالم زخمی، ضیا عرشی علیگ، سعید اختر اعظمی، راشد عمری اور دانش ممتاز نے متعدد منتخب غزلیں پیش کیں اور خوب داد و تحسین ح اصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button