این آر آئی

سعودی “ممتاز گروپ” قیام کا 35 سالہ جشن۔ ہندوستانی فنکاروں کی خصوصی آمد – محمد رفیق

ریاض – (محمد سیف الدین) مملکت سعودی عرب میں “ممتاز گروپ” کے قیام کا 35 سالہ جشن کا گروپ کے CEO محمد رفیق نے ریاض میں شاندار پیمانے پر اہتمام کیا۔ خصوصی طور پر ہندوستان سے مدعو کئے گئے اور مقامی فنکارون نے تفریح، موسیقی کا دلچسپ ترین پروگرام پیش کیا۔

 

گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) محمد رفیق کی قیادت میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب کا انعقاد ریاض کے شعلہ مال (Shola Mall) کے وسیع ھال میں ہوا۔ اس اہم تقریب شہر حیدرآباد دکن سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان فنکاروں میں عدنان ساجد خان (المعوف “گلو دادا”)، اکبر بن تبر، عزیز ناصر، کے بی جانی اور زوفی مرزا شامل تھے، جنہوں نے مزاحیہ خاکے ممکری اور موسیقی کے ذریعے حاضرین کومحظوظ کیا۔

 

شام کی رونقوں میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں (digital creators) کی شرکت نے مزید اضافہ کیا۔ ریاض میں مقیم یوٹیوبر عباد الرحمٰن (لالا بھائی)، دمام کے تخلیق کار رضا الفرضان اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے “جنریشن زی” (Gen-Z) کے مواد تخلیق کار الہان انصاری نے اپنی ٹیم کے ارکان شاہد، حسین اور نصیر کے ہمراہ پُرجوش اور مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ اسٹیج پر موسیقی کا رنگ جمانے کے لیے ریاض کے گلوکاروں عمر بیگ، محمد سعید اور نثار خان نے مقبول گیت پیش کیے، جبکہ گلو دادا نے بھی مائیک سنبھالا اور حاضرین کو ان کے پسندیدہ گانوں سے محظوظ کیا۔

 

ممتاز گروپ کا 35 سالہ سفر اس کی اسٹریٹجک بصیرت اور عزم و استقلال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جناب رفیق کی قیادت میں، یہ گروپ ایک چھوٹے سے کھانے کے مرکز (eatery) سے ترقی کرتے ہوئے ریاض کے مسابقتی مہمان نوازی کے شعبے میں ایک معروف گروپ بن چکا ہے۔ آج، گروپ کے پورٹ فولیو میں شہر کے کئی مقبول ترین ریستوران شامل ہیں، جن میں نیاگرا، شالیمار، ممتاز، محفل اور اجوہ الخلیج ریستوران شامل ہیں۔

 

کمپنی کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، سی ای او محمد رفیق نے تسلیم کیا کہ کامیابی کا یہ سفر چیلنجوں اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کے مراحل سے عبارت رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دوستوں، خیر خواہوں اور کمیونٹی کا ان کی جانب سے حوصلہ افزائی اور حمایت پر اظہارِ کیا، اور ساتھ ہی گروپ کے سرپرستون و گاہکوں کا بھی برانڈ پر مسلسل اعتماد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ محمد رفیق نے سعودی عرب آمد کے بعد سے اپنے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کا خصوصی اعتراف کیا۔ اس تقریب میں مملکت کے مختلف حصوں، خلیجی ممالک اور ہندوستان سے ان کے دیرینہ دوستوں اور رفقاء کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور انہیں روایتی تحائف پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا

 

جن میں ممتاز علی اکرم (جبیل)، شیخ محمد العمودي، محمد فاروقی شہباز (متحدہ عرب امارات)، ڈاکٹر محمد اشرف علی، عثمان بن محفوظ (جدہ)، میر مظفر علی (جہان جیولرز)، محمد یعقوب سلطان (فیفا)، انجینئر اعجاز احمد خان، نثار خان، ڈاکٹر دلشاد احمد، علی مسقطی، رفیق بھائی، جاوید علی (جادو)، ظہیر بھائی، اکرم بھائی اور راجہ بھائی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ادارے کے کھانوں کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کو بھی خصوصی پذیرائی دی گئی۔ ماہر باورچی شیف عمر اور شیف سلیم، جو شروع ہی سے گروپ کے مخصوص اور مشہور پکوان تیار کر رہے ہیں، کو ان کی دہائیوں پر محیط لگن اور خدمات پر شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 

اس شاندار تقریب کے نظامت کے فرائض معروف صحافی اور روبی ٹی وی کے ہیڈ آف نیوز، ڈاکٹر آصف علی نے انتہائی عمدگی سے انجام دیے۔ تقریب کے بہترین انتظام و انصرام کے اعتراف میں ڈاکٹر علی کو تعریفی شیلڈ، روایتی سعودی “بشت” (شایہ) پیش کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔

 

تقریب کا اختتام تمام فنکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر کاروباری شراکت داروں، سماجی رہنماؤں اور خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے سی ای او محمد رفیق اور ان کے فرزندان عبدالرحمن اور عبداللہ کی پوشی، گلدستون پیش کیے۔ مملکت میں ایک کامیاب کاروباری ورثہ قائم کرنے پر اس خاندان کو مبارکباد دی۔

 

ممتاز گروپ کے سی ای او محمد رفیق نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کا وعدہ کیا جن میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر کے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button