جرائم و حادثات

سکندرآباد میں لگی آگ قریب کی عمارتوں تک پھیل گئی۔ آس پاس رہنے والوں کو ہٹادیا گیا

حیدرآباد: شہر کے علاقہ سکندرآباد میں ایک کمرشیل کامپلیکس میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی اور آگ آس پاس کی عمارتوں تک پھیل گئی۔ سکندرآباد نلہ گٹہ میں واقع ایک ہمہ منزلہ کمرشیل کامپلیکس کی ایک دکان میں صبح 11 بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیارکرلی اوردیگر دکانات تک بھی پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں پھنسے ہوئے 5  افراد کو بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ آس پاس کی عمارتوں میں رہنے والے مکینوں کا تخلیہ کروادیا گیا۔آگ لگنے کی وجہہ سے پوری عمارت میں دھواں بھرگیا تھا اورعلاقہ میں دھویں کے کثیف بادل چھا گئے تھے۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھی آگ قابو میں نہیں آئی جس کی وجہہ سے اطراف و اکناف کے علاقہ میں رہنے والے افراد کو دوسری جگہہ منتقل کیا گیا،۔اس حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ آگ بجھانے کے کام میں فائربریگیڈ کے عملہ کے علاوہ  آگ لگنے کی وجوہات اورنقصان کا فوری اندازہ نہیں لگایا جاسکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button