انٹرٹینمنٹ

ملٹی اسٹار کاسٹ نڈیاڈوالا کی ” ہاوس فل 5 ” میں سنجے دت کا اضافہ

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

سنجے دت کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ "ھاوس فل 5 ” میں سنجے دت بھی شامل ہو گئے ہیں نڈیاڈوالا گرانڈ سن انٹرٹیمنٹ سے ملی یہ خبر پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے دی ہے انھوں نے بتایا کہ ترون منسوکھانی کے ڈٹرکشن میں بننے جا رہی اس فلم اکشے کمار، انیل کپور، نانا پاٹیکر ؟ کرتی ہسن ، جان ابراہام ، سوناکشی سنہا ، ابھیشیک بچن ،پوجا ہیگڈے، متھن چکرورتی، دھرمیندر، جیکولین فرنانڈیز، رتیش دیشمکھ ، ارجن رام پال، جیکی شراف، کیرتی کھربنڈہ،سنجے مشرا کے بعد اب سنجے دت کو بھی شامل کر لیا گیا ہے

 

فرہاد سمجھی کی لکھی اس فلم کی اسکرپٹ مکمل کامیڈی پر مبنی اور ھاوس فل سیریز کا سیکوئیل ہوگی ۔فلم میں جانی لیور، فردین خان ، شرد کیلکر ، راجپال یادو بومن ایرانی ، مکیش کھنہ، چنکی پانڈے ارچنا پورن سنگھ ، ملیکا اروڑہ ، رنجیت بھی کچھ مناظر میں آتے جاتے دیکھے جائیں گے۔ اسی سیریز کی شروعات ساجد نڈیاڈوالا نے 2010 ء میں شروع کی اور چوتھی سیکوئیل 2015 میں ریلیز کی گئی۔ جس نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ۔شوٹنگ کا جلد ہی آغاز ہوگا ۔ فلم کی شوٹنگ ملک کے علاوہ کئی ممالک میں کی جائے گی۔

 

ساجد نڈیاڈوالا کے مطابق فلم کو 6 جون 2025 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ اس فلم کی شروعات کا پچھلے سال ہی اعلان کیا گیا تھا لیکن اسٹار کاسٹ میں اضافہ کرتے ہوئے یہاں تک لایا گیا ہے کہ اس میں کس کو کتنا کام ملے گا یہ فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button