انٹر نیشنل

کیسے چلائی گئیں ڈونلڈ ٹرمپ پر گولیاں _ فائرنگ کے وقت کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد _ 14 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے دو افراد میں ایک کو امریکن سیکرٹ سروس اسپائنر نے منٹوں میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں دو افراد کی جانب سے ایک عمارت کی چھت سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

 

واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر جب وہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے تو ان پر گولی چل گئی۔ گولی ان کے دائیں کان سے ٹکرا کر نکل گئی ۔ زخمی ٹرمپ کو عملہ ہاسپٹل لے گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو شوٹروں میں سے ایک کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ ٹرمپ فی الحال محفوظ ہیں۔ اس حملے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والا ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے،

 

حملہ آوروں نے 8 تا 10 گولیاں چلائیں اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

ٹرمپ پر حملہ 2 افراد نے کیا، ایک کو مار دی گئی، دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button