جنرل نیوز

مسلم نوجوان پر اشرار کے حملہ کی مذمت _ تمام طبقات کو امن سے رہنے زاہد علی کی اپیل

مکتھل: یکم مارچ (اردو لیکس) اوٹکور منڈل کے نوجوان پر شر پسندوں کے قاتلانہ حملہ کی  مجلس اتحادالمسلمین کے مکتھل کے صدر زاہد علی نے  مذمت کرتے ہوۓ سبھی طبقوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ امن پسند ماحول میں روزآنہ کچھ نہ کچھ شر پسندی کی جارہی ہے ۔اقلیتوں میں خوف کا ماحول بنایا جارہا ہے ۔ ابھی اوٹکور کے متوطن نوجوان کو اکیلا دیکھ کر شرپسندوں نے اس کو زد وکوب کرتے ہوۓ جۓ شری نام کا نعرہ لگانے کے لیے زبردستی کیا ۔اور اس پہ قاتلانہ حملہ کیا ۔ کسی طرح وہ لڑکا اوٹکور پولس اسٹیشن جا کے رپورٹ کیا ۔ ایسے حالات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔انتخابات قریب ہورہے ہیں ایسے موقعہ پہ ماحول کو خراب کرکے انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی مذموم حرکتیں کر رہے ہیں ۔

 

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ایسے بار بار کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی ۔ میں اعلی عہدے داران اور منتخب رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کو خراب کرنے والے شر پسندوں پہ نگاہ رکھے اور ان پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاۓ ۔ تاکہ امن پسند شہری خوف و ہراس کے ماحول سے باہر نکل سکیں ۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button