انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کپ؛ پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی

احمدآباد _ 14 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں روہت شرما نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ وہیں شریس ایر نے بھی شاندار بلے بازی کرت ہوئے نصف سنچری بنائی۔ روہت شرما نے 63 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ جبکہ شریس ایر نے 62 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

 

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا نے 192 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شریاس ائیر 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 

پاکستانی ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 50 اور محمد رضوان نے 49 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، رویندرا جدیجا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں

متعلقہ خبریں

Back to top button