’درشیم 3‘ کی ریلیز سے پہلے ہی زبردست کمائی، ایڈوانس بکنگ میں کروڑوں کا ہندسہ عبور

ممبئی: اجے دیوگن کی فلم ’درشیم 3‘ کی ریلیز میں اب صرف تین دن باقی ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ تیزی سے جاری ہے اور بڑی تعداد میں ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ اب تک کی بکنگ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ’دریشیم 3‘ اپنے پچھلے حصے ’درشیم 2‘ کے مقابلے میں بہتر اوپننگ کر سکتی ہے۔
انڈسٹری ٹریکر سیکنلک کے مطابق منگل 29 ستمبر کو دوپہر 2 بجے تک ’درشیم 3‘ نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 8.97 کروڑ روپے کا گراس کلیکشن کرلیا ہے۔ فلم کے 7,505 شوز کے لیے اب تک 2.24 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔وہیں جن تین دنوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے ان سب کو ملا کر فلم نے اب تک 17.35 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔
بلاک کی گئی سیٹوں کی رقم نکالنے کے بعد یہ آمدنی 11.12 کروڑ روپے بنتی ہے۔موجودہ رجحان کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم بھارت میں تقریباً 40 کروڑ روپے کی اوپننگ کر سکتی ہے۔دوسرے دن فلم نے 6,848 شوز میں 1.20 لاکھ ٹکٹ فروخت کرکے 4.52 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ کی ہے۔ تیسرے دن 6,720 شوز میں 1.06 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے اور فلم نے 3.86 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ درج کی۔
پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں مہاراشٹر کا حصہ سب سے زیادہ نظر آ رہا ہے۔ فلم نے یہاں سے اب تک 2.93 کروڑ روپے کمائے ہیں، جبکہ دہلی سے 2.19 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ ہوئی ہے۔اجے دیوگن کی ’درشیم 2‘ نے 18 نومبر 2022 کو ریلیز کے دن بھارت میں 15.38 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا تھا۔ فلم کا گھریلو گراس کلیکشن 18.15 کروڑ روپے رہا تھا۔ اس کے افتتاحی ویک اینڈ میں فلم نے مجموعی طور پر 64.14 کروڑ روپے کمائے تھے۔
ایسے میں اگر ’درشیم 3‘ کی موجودہ ایڈوانس بکنگ کا رجحان برقرار رہتا ہے اور فلم تقریباً 40 کروڑ روپے کی اوپننگ کرتی ہے تو یہ اپنے پچھلے حصے کے مقابلے میں کہیں بڑی شروعات کر سکتی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ہندی ’دریشیم 3‘ سے ملیالم ورژن کے مقابلے میں زیادہ کمائی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ملیالم فلم میں موہن لال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اسے جیتو جوزف نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ملیالم فلم نے ریلیز کے پہلے دن بھارت میں 15.85 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا تھا۔فلم نے پہلے ویک اینڈ میں 54.44 کروڑ روپے کمائے تھے۔
تھیٹرز میں اپنی نمائش مکمل کرنے تک فلم کا عالمی سطح پر کلیکشن 239.83 کروڑ روپے رہا۔یہ اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلموں میں پانچویں نمبر پر ہے۔



