جنرل نیوز

کتوں کے حملے میں معصوم بچہ زخمی۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں کتوں نے چار سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔ کنچن باغ میں پیش آئےاس واقعہ میں شدید زخمی لڑکا اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے رکشا پورم کا رہنے والا چار سالہ لڑکا وشرودھ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اتوار کی رات ایک تقریب میں شرکت کیلئے گیا ہوا تھا، لڑکا ٹاؤن شپ کے قریب  کھیل رہا تھا کو وہاں موجود پانچ کتوں نے لڑکے پر حملہ کر دیا۔ کتوں نے سر، پیٹ، کمر، بازو اور ٹانگوں پر حملہ کرکے لڑکے کو شدید زخمی کردیا۔ لڑکا اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ DRDO-BPMS کوآرڈینیشن حیدرآباد کمیٹی کے چیئرمین محمد معراج احمد نے کہا کہ ہر ہفتہ کو کتوں کو پکڑنے کے وعدے پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button