جنرل نیوز

بوس راجو فاونڈیشن رائچور کے زیراہتمام دعوت افطار

رائچور:کرناٹک کےرائچورمیں این ایس بوس راجوفاونڈیشن کی جانب سےروزے داروں کےلئے دعوت افطارکااہتمام کیاگیا۔واضح رہےکہ فاونڈیشن کی جانب سے ہرسال بڑےپیمانےپردعوت افطارکاانعقادکیاجاتاہے۔فاونڈیشن کےبانی اوراےآئی سی سی جنرل سکریٹری این ایس بوس راجو نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔

اس موقع پرمہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈی سی سی صدر اورسابق رکن پارلیمنٹ بی وی نائیک کے علاوہ رائچورشہرکےعلماء،مشائخین عظام،سادات کرام اوردیگرسیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بی وی نائیک اوراین ایس بوس راجو نے مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباددی۔انہوں نےرمضان المبارک میں ملک کی سلامتی اورریاست کی ترقی کےلئے دعاکرنے کی روزےداروں اپیل کی۔

اس موقع پر علماء کرام اورمشائخین نےکہاکہ سابق رکن قانون ساز کونسل این ایس بوس راجودعوت افطارجیسےپروگرام منعقدکرکےسماج میں قومی یکجہتی اوربھائی چارےکوفروغ دےرہےہیں۔نوجوان کانگریس لیڈرروی بوس راجو،سینئرایڈوکیٹ سیدجاویدالحق،کےعلاوہ کانگریس رہنمااسلم پاشا،شاہ عالم،ساجدسمیر،محمدعثمان،فیروز ہمرازاوردیگرقائدین نےدعوت افطارکےانتظامات کی نگرانی کی۔کانگریس اقلیتی سیل کےریاستی جنرل سکریٹری مولانامحمدفریدخان مصباحی نے نظامت کےفرائض انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button