تلنگانہ

حیدرآباد میں بی جے پی آفیس کے پاس لاوارث کار سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع بی جے پی کے دفترکے پاس نامعلوم کار کی وجہہ سے سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی آفیس کے قریب سڑک پرایک نانو کار جس پرمہاراشٹرا کا نمبرپلیٹ ہے دو دن سے پارک کی ہوئی تھی اوراس کی عقبی نشست پرسوٹ کیس تھا۔ لاوارث کاراوراس میں سوٹ کیس دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے فوری وہاں پہنچ کرکارکی تلاشی لی تاہم اس میں سے کوئی بھی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button