طب یونانی میں بہتر علاج موجود عالمی یوم زیابتیس کا اہتمام عظمی اشائی ‘ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ و ڈاکٹر احسن فاروقی کا خطاب

حیدرآباد ۔ پرنسپل گورنمنٹ نظامیاتی بھی کالج ڈاکٹر شہزادی سلطانہ کی زیر نگرانی پی جی ڈیپارٹمنٹ اف معالجات کی جانب سے کالج پر عالمی یوم زیا بتیس کا اہتمام کیا گیا محترمہ عظمی اشاعی ممبر تلنگانہ ویمنس کمیشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طب یونانی کی افادیت کو انسانی صحت کے لیے قدرت کا انمول تحفہ بتایا
انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور مختلف درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی کالج کی تعمیر اور تزین نو وہاہک پاشی کے جاری کاموں پر وزیر صحت اوروزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی توجہ سے بے شمار مریضوں کو فائدہ پہنچے گا اور امید ظاہر کی کہ اس تاریخی یونانی طبی کالج کو دواخانے کی عظمت بحال ہوگی
عظمی اشاعی نے کالج پرنسپل ‘ پروفیسرز ‘ لیکچرس ‘ پی جی اسکالرز اور اسٹوڈنٹ سے تفصیلی بات کی اور کہا کہ طب یونانی میں موجود ذیابتیس کے علاوہ جتنے علاج ہیں ان کو عوام تک پہنچاتے ہوئے انسانی خدمت کا موقع حاصل کریں اس عالمی یوم ذیابتیس کے موقع پر پروفیسر احسن فاروقی ایچ او ڈی پی جی ڈیپارٹمنٹ اف معالجات نے ڈایبٹک فٹ پر لیکچر پیش کیا اور طب یونانی کے ذریعے ہونے والے کامیاب علاج کی تفصیلات سے واقف کروایا
اور کہا کہ جہاں مریضوں کو پیر کاٹنے کے علاوہ کوئی علاج نہیں بتایا گیا ایسے مریضوں کو اللہ کے فضل و کرم سے بغیر پیر کاٹے طب یونانی علاج کے ذریعے مکمل شفا حاصل ہو رہی ہے اس عالمی یوم ذیابتیس تقریب میں وائس پرنسپل ڈاکٹر انجم سلطانہ کے علاوہ ڈاکٹر عا تکہ سمرین ‘ ڈاکٹر عبداللطیف
اور دیگر پروفیسرز اور لیکچررز ‘ اسسٹنٹ لیکچررز ‘ پی جی اسکالرز و اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا اور زیابطیس کے مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج بہم پہنچانے کا اظہار کیا



