تلنگانہ
باکسر نکہت زرین بن گئیں پولیس کی ڈی ایس پی _ ڈی جی پی کو ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی رپورٹ پیش کردی

ہندوستانی باکسر نکہت زرین جنہیں حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی طرف سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر مقرر کیا گیا تھا کے ڈیوٹی پر مامور ہونے کی اطلاع ریاست کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جتیندر نے دی۔
ڈی جی پی نے باکسر نکہت زرین کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ساتھ کیا۔ "ہم فخر کے ساتھ دو بار کی عالمی باکسنگ چیمپئن اور اولمپک ایتھلیٹ، نکہت زرین کا استقبال کرتے ہیں، جب وہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (خصوصی پولیس) کے طور پر اپنا نیا کردار سنبھال رہی ہیں۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے آج ڈی جی پی کو اپنی جوائننگ رپورٹ پیش کردی
دو بار کی عالمی چیمپئن گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان میں کھیلوں میں سب سے آگے رہی ہے اور برمنگھم میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا