نظام آباد کے سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل میں 75 معمر شخص کا دس گھنٹوں میں برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن
ڈاکٹر مریم عفیفہ ماہر نیورو سرجن اور ان کی ٹیم نے کیا آپریشن
نظام آبا 5/ستمبر(اردو لیکس) ایک معمر مریض جو مختلف امراض سر درد، قئے ، چکر ، بینائی کی کمزوری کی وجہ، دل کی دھڑکن کمزور پڑگئی تھی ان کے افراد خاندان مختلف دواخانوں سے رجوع ہوتے ہوئے مریض کا علاج و معالجہ جاری رکھے ہوئے تھے تاہم ان کی صحت سے متعلق کوئی بہتری نہیں ہورہی تھی مریض کو بغرض علاج سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل بودھن روڈ نظام آباد سے رجوع کیا گیا جہاں پرڈاکٹر مریم عفیفہ جو ہندوستان کی فرسٹ نیورو سرجن ہیں بحثیت سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل میں کنسلٹنگ نیورو سرجن کے طور پر خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں
ڈاکٹر مریم عفیفہ نے 75سال معمر مریض مقبول کی طبی معائنوں کے بعد مرض کی تشخیص کے لئے اسکاینگ کروانے پر ( Giant melanoma of the posterior fossa associated with supra tentorial hydrocephalus ) مرض کے چھوٹے دماغ میں بہت بڑے ٹیومرکی نشاندھی کی گئی جس میں چھو ٹے دماغ میں پانی کی کافی مقدار جمع ہونے کے باعث مریض کو صحت کے تمام مسائل کا سامنا کرناپڑرہا تھا ڈاکٹر مریم عفیفہ نے معمر مریض مقبول کے لئےبرین ٹیومر جمع پانی شدہ پانی کے نکالنے کے لئے ان کے افراد خاندان کی کونسلنگ کی رضامندی کے بعد ڈاکٹر مریم عفیفہ نے مریض کی سرجری کے لئے بطور خاص ایکوپمنٹ منگوائے اور مریض کی جان کو جو خطرہ لاحق ہوگیا تھا
اس کے لئے دو سرجری انجام دی ابتداء میں ٹیومر میں جمع پانی کو خارج کرنے کے لئے سرجری کی گئی جس سے مریض کی صحت مستحکم ہوگی بعد ازاں دس گھنٹوں میں ٹیومر کی سرجری کرتے ہوئے ٹیومر کا کامیاب آپریشن کرتے مریض کے دماغ سے مکمل طور پر ٹیومر کو۔ نکالا گیا ڈاکٹر مریم عفیفہ نے اس کامیاب سرجری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح پیچیدہ آپریشن کے لئے مریض کے افراد خاندان کی کونسلنگ اور ان کے مکمل تعاون کے باعث ممکن ہو سکا انہوں نے اس کامیاب سرجری کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر احسان بجالا
ڈاکٹر مریم عفیفہ نے طویل دس گھنٹوں میں ٹیومر کی کامیاب سرجری انجام پر مریض کے افراد خاندان نے سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل نظام آباد کے انتظامیہ و ڈاکٹر مریم عفیفہ ماہر نیورو سرجن و ان کی ٹیم سے اظہار تشکر کیا واضح رہے کہ سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل میں مختلف امراض کے علاج معالجہ کے لئے ماہرین ڈاکٹر س کی خصوصی خدمات اور دیگر معیاری سہولت فراہم کی جارہی ہے سٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل نظام آباد کے انتظامیہ نے معمر مریض مقبول کی کامیاب ٹیومر سرجری پر ڈاکٹر مریم عفیفہ اور ان ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا