انٹر نیشنل

ہندوستانی حجاج بخیر و عافیت – حج کے رکن آعظم ادا کیا۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان

کے این واصف

تمام ہندوستانی حجاج کرام عمومی طور پر بخیر و عافیت ہین۔ تمام حجاج آج صبح حج کےرکن آعظم وقوف عرفہ مکمل کیا۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے آج شام اپنے ایک ویڈیو پیام میں بتائی۔

 

سفیر ہند نے مزید کہا کہ آج صبح حجاج منٰی میں اپنے کیمپوں سے بسون اور ٹرینس کے ذریعہ بےحد سہولت و آرام کے ساتھ وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات پہنچے اور دعاؤں اور عبادات میں دن گزارا۔ اور بعد مغرب مزدلفہ کے لیے روآنہ ہوئے۔

 

ہندوستانی حجاج کے حج معاملات کی نگرانی کے لیے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اور قونصل جنرل ہند فھد احمد خان سوری احرام میں ملبوس میدان عرفات میں موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button