تلنگانہ
میدک فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں 6 مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور

میدک _ 26 جون ( اردولیکس ) تلنگانہ کے میدک ٹاون میں عیدالاضحٰی سے قبل پیش شئئ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں گرفتار 6 مسلم نوجوانوں کو میدک کورٹ نے چہار شنبہ کو ضمانت منظور کردی ہے جس میں محمد خالد ، میسن بن عبد الله ، سید عمر محی الدین ، معین الدین عرفان ، سید معراج اللہ اور شیخ نائب شامل ہے ۔ سید آصف حسین ایڈوکیٹ نے (4) اور جیون راؤ ایڈوکیٹ نے (2) افراد کی ضمانت کی پیروی کی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضمانت کی پیشگی کے بعد مذکورہ توجوان سنگاریڈی کے کندی جیل سے رہا ہوں گے ۔