اسپشل اسٹوری

رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پرسب انسپکٹر نوٹ نگل گیا۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پرایک سب انسپکٹرپولیس نے نوٹ نگل لئے۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ہریانہ کے فرید آباد میں پیش آیا۔ سب انسپکٹرمہیندرپال نے مویشیوں کی چوری کے معاملہ میں ملزم کے خلاف کاروائی کیلئے شبھا ناتھ نامی شخص سے دس ہزارروپئے رشوت طلب کی۔ اس نے 6 ہزارروپئے دینے کا وعدہ کیا، شکایت کنند نے ویجلینس کے حکام کو اطلاع دے دی۔ سب انسپکٹرکو منصوبہ بند طریقہ سے رشوت کی رقم 6 ہزارروپئے قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جس پرسب انسپکٹرنے رشوت کی رقم نگل لی۔ ویجلینس حکام نے اس کے منہ سے رقم نکالنے کی کوشش کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button