انٹر نیشنل

امریکہ کے والمارٹ اسٹور میں فائرنگ _ 10 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ چیسپیک کے والمارٹ اسٹور میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے جو والمارٹ میں اسٹور مینیجر ہے اپنی بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد اس شخص نے خود کو گولی مار لی۔

 

چیسپیک سٹی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوٹر ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دس کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور نے کس وجہ سے حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button