جنرل نیوز

ریاستی سطح پر نٹ بال ٹورنمنٹ میں ٹمریز کالج نارائن پیٹ کے طلباء کا شاندار مظاہرہ 

 

نارائن پیٹ: 23 نومبر (اردو لیکس) 20 نومبر 2022 کو زیڈ پی گروانڈ محبوب نگر میں نٹ بال ٹورنمنٹ منعقد ہوا۔ جس میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نارائن پیٹ کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا۔ جس میں سب جونیئر کی حیثیت سے محمد مسعود بی پی سی سال دوم اور جونیئر کی حیثیت سے سال اول کے طالب علم عبدالرحمن نے ضلعی سطح پر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل مسٹر جگدیشور ریڑی’ محمد ظہیر الدین’ کالج وارڈن امتیاز و پی ٹی کے علاوہ دیگر لیکچر رس نے کالج کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں طلباء کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button