نیشنل

معروف وکیل فالی ایس نریمن کا انتقال

نئی دہلی _ 21 فروری ( اردولیکس) معروف وکیل فالی ایس نریمن انتقال کر گئے۔ وہ  بڑھاپے سے متعلق علالت کے باعث انتقال کر گئے۔  ان کی عمر 95 سال تھی ۔ فالی نریمن سپریم کورٹ میں سینئر وکیل تھے ۔ انہوں نے 1991 سے 2010 تک بار ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

قانونی پیشے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں 1991 میں پدم بھوشن اور 2007 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔ اسی طرح نریمن نے 1999 سے 2005 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button