انٹر نیشنل

سعودی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو رولز رائس کا تحفہ دیا گیا؟

ریاض ۔ کے این واصف

واٹس آپ پر اٹھنے والی افواہوں مین ایک افواہ یہ تھی کے ورلڈ کپ مین کھیلنے والی سعودی قومی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو حکومت کی جانب سے تحفے مین ایک رولز رائس گاڑی دی جائے گی۔ یہ محض ایک افواہ تھی۔ اس سلسلے میں ایک وضاحت جاری کی گئی جو یوں ہے۔

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے ایک کھلاڑی نے ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پلیئرز کو رولز رائس فینٹم گاڑیوں کا تحفہ دینے کی اطلاع کو غلط قرار دیا ہے۔قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سوشل ٹائم لائنز پر بڑے پیمانے پر یہ اطلاع شیئر کی گئی تھی کہ گرین فالکنز کی ٹیم میں شامل پلیئرز کو رولز رائس گاڑی تحفے میں دی گئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ گروپ سی کے میچ کے بعد زیرگردش ان اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے صالح الشہری نے کہا کہ ’یہ سچ نہیں ہے۔‘ان کے مطابق ’ہم یہاں بہتر طریقے سے اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے آئے ہیں، یہی ہمارا سب سے بڑا اعزاز ہے۔‘پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے الشھری نے کہا کہ ملک کی خدمت ہی وہ اعزاز ہے جو انہیں چاہیے۔

سعودی عرب کی ٹیم نے گروپ سی کے پہلے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button