ایجوکیشن

مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اسکول میں عبدالمنیر پردے کی جانب سے طلبہ میں اسکولی اشیاء کی تقسیم

اوٹکور: 8 اگست (اردو لیکس) مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اسکول میں عبدالمنیر پردے نارائن پیٹ ضلع حج کمیٹی ممبر کی جانب سے طلبہ و طالبات میں بیلٹ ٹائی اور ائی ڈی کارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منیر احمد پردے نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اندھیرے میں چراغ کی مانند ہے۔ دور حاضر میں علم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں کہا کہ علم حاصل کرنے میں مشکلات حائل ہو سکتی ہیں مگر بعد میں اس کے نتائج اطمینان کن ہوتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی گزارش کی کہ وہ بچوں کو تعلیم دینے کے سلسلے میں دلچسپی سے کام لیں۔ اور بچوں کے بہترین مستقبل بنانے کی کوشش کریں اور طلباء و طالبات کے مستقبل اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جملہ 120 طلبہ و طالبات میں بیلٹ ‘ ائی ڈی کارڈ ‘ اور ٹائی ‘ تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عبدالسلام چیئرمین محترمہ عائشہ بیگم ابراہیم صاحب شاہ بھائی صدر مکہ مسجد اور محمد مقبول احمد صدر ایک مینار مسجد بنڈہ حافظ افتخار ضلع صدر ایس ائی او نارائن پیٹ عبدالرشید نگری وقار یونس’ ٹیچر لیاقت اللہ حسینی فرحت بیگم زرینہ بیگم رقیہ بیگم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام میں اسکول اساتذہ کی جانب سے عبدالمنیر پردے کی شال پوشی کی گئی ہیڈ ماسٹر عبدالسلام نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button