آسام میں شوہروں کے خلاف کاروائی۔باپ کی گرفتاری کا خوف، بیوہ خاتون کی خودکشی۔معصوم بچے بے سہارا ہوگئے

نئی دہلی: ریاست آسام میں ایک بیوہ خاتون نے خودکشی کرلی۔یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب آسام حکومت کی جانب سے کم عمری کی شادوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آسام کے سلمارہ ضلع کی خوشبو بیگم نے اس خوف سے خودکشی کر لی کہ اس کے والدین کو بچپن کی شادی کرنے پر پولیس گرفتار کر لے گی۔ اس کے دو بچے یتیم ہو گئے جبکہ متوفی خوشبو بیگم کے شوہر کی موت کوویڈ کے دوران ہوئی تھی۔
27 سالہ بیوہ خاتون نے اپنے والد کے خلاف کارروائی کے خوف سے خودکشی کر لی ہے۔ وہ انتظامیہ کی کارروائی سے خوفزدہ تھی اوراس بات پر پریشان تھی کہ اس کے والد کو بھی پولیس کی جانب سے گرفتارکرلیا جائے گا۔ خاتون کی شادی کم عمرمیں ہوئی تھی اوراسے دو بچے ہیں شوہرکے انتقال کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھی خاتون کو اس بات کا خدشہ تھا کہ انتظامیہ کی اس کارروائی میں اس کے والد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اسی پریشانی میں اس نے خودکشی کرلی۔متوفیہ کے ارکان خاندان کے مطابق اسے ڈر تھا کہ اس کی کم عمری کی شادی کی وجہ سے پولیس اس کے والدین کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی)جنوبی سلمارہ ضلع نے اس بات کی تردید کی کہ خاتون کی موت کا تعلق حکومت کی جانب سے بچوں کی شادی کے خلاف مہم سے ہے اور کہا "وہ اپنے خاندان سے متعلق دیگر مسائل کی وجہ سے ایسا کر سکتی تھی۔ ہم اسے بچپن کی شادی کے خلاف آسام پولیس کی مہم سے جوڑ نہیں سکتے، ہم اس معاملے کی مزید تفتیش کریں گے۔‘‘
यह युवती पुलिस स्टेशन पर इसलिए बिलख रही है क्योंकि इसके माता पिता को असम में बाल विवाह के बहाने गिरफ़्तार किया गया है
सलमारा जिले की खुश्बू बेगम के पति की कोविड में मृत्यु हुई और अब उसने माता पिता को बचाने के लिए 2 बच्चों को दुनिया मे छोड़ आत्महत्या की हैhttps://t.co/LkIjXX0x9x pic.twitter.com/6pyc2JC9TZ
— Zakir Ali Tyagi (@ZakirAliTyagi) February 5, 2023