انٹر نیشنل

مسجد میں اندھا دھند فائرنگ امام صاحب سمیت 12 افراد جاں بحق

حیدرآباد _ 5 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) نائیجیریا کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 مصلی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق والوں میں مسجد کے امام صاحب بھی شامل ہے۔ مبینہ طور پر حملہ آوروں نے کچھ لوگوں کو اغوا کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

 

میڈیا اطلاعات کے مطابق فانٹوا، نائیجیریا میں ماگومجی مسجد میں لوگ   نماز پڑھ رہے تھے ۔ اسی دوران حملہ آور مسجد میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں امام صاحب کے ساتھ 12 لوگ جاں بحق گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ کسی گینگ نے کیا ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکلوں پر آئے حملہ آور ماگومجی مسجد پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ لوگ گھبرا کر جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ فائرنگ کے بعد کچھ لوگوں کو اٹھا کر جھاڑیوں میں لے جایا گیا۔ نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے مسجد میں حملہ آوروں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز سوچ رکھنے والے ہی اتنے نچلے درجے پر اترے ہیں اور لوگوں کو مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے نفرت انگیز لوگوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button