اسپشل اسٹوری

بھگوت گیتا کے اشلوک پڑھنے کا مقابلہ _ تلنگانہ کی مسلم لڑکی کو انعام اول _ قوم کے لئے لمحہ فکر !

نلگنڈہ _ 5 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں یکم دسمبر کو بھگوت گیتا کے اشلوک پڑھنے کا اسکولی طلبہ کے لئے مقابلہ رکھا گیا تھا سوریا پیٹ  میں واقع بھگوت گیتا مندر  اور دھرمیکا ایکیہ ویدیکا کے زیر اہتمام یہ  مقابلہ منعقد ہوا۔ ان مقابلوں میں مختلف اسکولوں کے 250 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ جس میں ایک 9 سالہ  مسلم لڑکی کو انعام اول حاصل ہوا۔  رامانوج جییار سوامی نے اتوار کو گیتا جینتی کے اعزاز میں مقامی پبلک کلب میں منعقدہ تقریب میں فاتحین کو پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام پیش کیا۔

 

اس مقابلے میں سوریا پیٹ کے امبیڈکر نگر کے ایک سرکاری اسکول کی  تیسری جماعت کی طالبہ  شیخ طاہرہ ناز نے روانی سے 10  اشلوک پڑھ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس اسکول میں پانچ دنوں سے طلبہ کو گیتا بھجن پڑھایا جا رہا ہے۔اس مقابلے میں ان لوگوں کو منتخب کیا گیا جو دلچسپی رکھتے ہیں اس طاہرہ ناز بھی شامل تھی

 

مسلمان گھرانے سے ہونے کے باوجود والدین نے لڑکی کی صلاحیتوں پر  اسے مقابلوں میں بھیج دیا۔ لڑکی نے بھجن بہت اچھے سے پڑھا اور پہلی سے پانچویں جماعت کی کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا

بھگوت گیتا کے اشلوک پڑھنے کے مقابلوں میں اترپردیش اور چند ایک ریاستوں میں کبھی کبھار مسلم بچوں کے حصہ لینے کی اطلاعات موصول ہوتی تھی لیکن تلنگانہ میں شاید یہ پہلا موقع ہے جہاں ایک کمسن مسلم لڑکی نے اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے یہ ساری قوم کے لئے لمحہ فکر ہے اس طرح کے مقابلوں میں مسلمانوں کو حصہ لینے سے باز رکھنے کے لئے سرپرستوں کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں علما اکرم اور مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button