جرائم و حادثات

سنگاریڈی ضلع میں اسکول بس حادثہ کا شکار 16 طلبہ زخمی

سنگاریڈی _ 5 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں اسکول بس  گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجہ میں 16طلبہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے وٹے پلی منڈل کے بجلی پور کے قریب پیش آیا۔جوگی پیٹ ٹاون کے آکسفورڈ اسکول کی بس وٹے پلی منڈل کے گاوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کواس میں سوار کرتے ہوئے لے جارہی تھی کہ مورے ولی۔بجلی پور گاوں کے قریب بس  ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس سڑک کے کنارے گڑھے میں گرگئی۔اس حادثہ میں 16طلبہ زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ کے والدین وہاں پہنچے اور راحت کام شروع کیا۔طلبہ کو علاج کے لئے سنگاریڈی کے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button