انٹر نیشنل

کے این واصف ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر منتخب

ریاض ۔ نمائندہ

سماجی حلقوں کی معروف شخصیت و صحافی کے۔ این۔ واصف بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر منتخب ہوئے۔ ان کے ساتھ دیگر منتخب عہدیداران میں سید عتیق احمد نائب صدر تعلیم، عبدالقدوس جاوید نائب صدر رکنیت سازی، سید افتخار ہاشمی نائب صدر تعلقات عامہ، سکریٹری سید مبارک حسین، خازن سید عبدالحامد، سارجنٹ @آرمس محمد مبین شامل ہیں۔ اس کیبنٹ کی معیاد ایک سال کی ہوگی۔

 

 

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد شخصیت سازی ہے۔دنیا میں 149 ممالک میں 15,800 کلب قائم ہیں ہر ملک میں یہ کلبس مختلف زبانون میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز ریاض کا قیام سن ۲۰۱۳ میں عمل میں آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button