تازہ حملے۔ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے گئے تین حوثی میزائل تباہ۔ ترکی المالکی

کے این واصف
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے منگل کی صبح ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک حوثی کروز اور ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا جبکہ جنوبی ریجن میں بھی ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیا گیا۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ریاض ریجن اور جنوبی علاقے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔
یہ میزائل حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
پیر کو وزارت توانائی نے کہا تھا کہ مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا جس سے محدود پیمانے پر آگ لگ گئی جس پر ایمرجنسی ٹیموں نے قابو پا لیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے
البتہ پائپ لائن کا آپریشنل نظام بھی متاثر نہیں ہوا۔



