انٹر نیشنل

جموں، پنجاب، راجستھان میں پاکستان کے میزائل اور ڈرون حملے۔ ہندوستان نے پاکستان کا لڑاکا طیارہ مار گرایا

نئی دہلی ۔ پاکستان کی‌جانب سے جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان کی سرحدی علاقوں پر آج رات میزائل اور ڈرون داغے گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق

 

بھارتی فضائی دفاعی نظام نے تمام پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔جموں، جالندھر، جیسلمیر سمیت کئی شہروں میں بلیک آؤٹ (برقی کی سربراہی ) منقطع  دیکھی جارہی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارتی فضائی دفاعی نظام نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا جدید ترین F-16 لڑاکا طیارہ سرگودھا کے علاقے میں مار گرایا۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر بھارتی حدود میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پاکستان کی جانب سے بھارت کے مختلف علاقوں کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔ بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے داغے گئے کم از کم 8 میزائل اور درجنوں ڈرونز کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔

 

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی دشمن کی جارحیت کے خلاف دفاعی تیاریوں کی ایک واضح مثال ہے۔ کشیدگی کے اس ماحول میں دونوں ممالک کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں جب کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمس پر آسمان پر میزایلس اور ڈرونس کی تصایر اور ویڈیوس وائرل ہو رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button