انٹر نیشنل

ریاض کا میگا ایونٹ “ریاض سیزن”کا آغاز 28 اکتوبر کو ’باکسنگ میگا فائٹ‘ سے ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف

“ریاض سیزن” عوام ایک مقبول ترین ایونٹ ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کا آغاز 28 اکتوبر 2023 سے ہورہا ہے‘۔ اخبار 24 کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا کہ’ ریاض سیزن کی شروعات ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس انگانو کے درمیان میگا فائٹ سے ہوگی‘۔

 

 

محکمہ تفریحات کے سربراہ نے کہا کہ ’ان مقابلوں سے ریاض سیزن نیا معیار قائم کرے گا اور دنیا بھر کے مقبول ترین تفریحاتی سیزنز میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا‘۔  ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ٹائیسن فیوری نے کہا کہ ’ وہ ایک بار پھر مقابلے کے لیے تیار ہیں، یہ تاریخی فائٹ ہوگی۔ خواہش ہے دنیا کے سامنے ثابت کروں کہ وہی ہیوی ویٹ باکسر اور اپنی نسل کے سب سے بڑے باکسر ہیں‘۔

 

 

 

فرانسس انگانو کا کہنا تھا کہ ’بہترین فائٹ ہمیشہ میرا خواب رہی ہے۔ یہ دنیا کے انتہائی ماہر باکسر کے طور پر خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button