نیشنل

مسلم کنڈکٹر کے ٹوپی پہننے پر خاتون کا اعتراض _ کرناٹک میں نفرت انگیز واقعہ کا ویڈیو وائرل

بنگلورو _ 12 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک میں حجاب کے مسلہ پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد مسلمانوں سے نفرت میں کافی اضافہ ہوا ہے اب فرقہ پرست  ذہن رکھنے والے مسلمانوں کی ہر چیز سے نفرت کرنے لگے ہیں

 

اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک ہندو خاتون مسافر نے کرناٹک آر ٹی سی بس کے مسلم کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے پر مجبور کردیا۔جو ٹوپی پہن کر ڈیوٹی انجام دے ریا تھا

 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس کو کرناٹک کے کئی مقامی چینل نے بھی پیش کیا۔ جس میں بنگلورو میں ایک آر ٹی سی بس میں سوار ہندو خاتون نے  ٹوپی پہنے ہوئے  مسلم  کنڈکٹر کی ٹوپی پر اعتراض کیا۔ اس خاتون نے مقامی زبان میں بس کنڈیکٹر کے ساتھ ٹوپی کے مسلہ پر کافی دیر تک بحث کی ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کہا کہ وہ ٹوپی پہن کر ڈیوٹی کیوں کررہے ہیں ٹوپی اتار کر ڈیوٹی انجام دیں۔ مسجد یا اپنے گھر میں ٹوپی پہن کر رہیں۔ڈیوٹی پر ٹوپی نہ پہنیں۔ خاتون کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے تک بحث کرتی رہی ۔جس پر کنڈکٹر نے اپنے سر سے ٹوپی اتار دی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button