جنرل نیوز

جگتیال کے مشہور صحافی حافظ عابد کا انتقال

جگتیال _ جگتیال کے صحافی حافظ عبدالحمید عابد المعروف حافظ عابد ولد عبدالرسول پوسٹ مین کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 48 سال تھی اور وہ جگتیال میں روزنامہ سہارا کے اسٹاف رپورٹر تھے حافظ عابد حافظ قرآن بھی  تھے اور جگتیال کے نوجوانوں میں کافی مقبول تھے حافظ عابد تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال ضلع کے جنرل سیکرٹری بھی تھے

حافظ عابد کے انتقال پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار  رکن کونسل جیون ریڈی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر اردو  تلگو کے صحافیوں نے ان کے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد جگتیال میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button