انٹر نیشنل

ایئر انڈیا کے طیارے میں سانپ _ کولکتہ سے دبئی پہنچنے والے طیارے میں واقعہ

ایئر انڈیا کے طیارے میں سانپ پایا گیا ۔ کولکتہ سے آنے والی پرواز دبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے طیارے میں سانپ دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) نے یہ انکشاف کیا ہے۔ طیارہ کولکتہ سے کیرالہ کے راستے دبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد تمام مسافر اتر گئے۔  کارگو کیبن چیک کرنے کے دوران سانپ نظر آیا۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے آکر سانپ باہر نکالا۔ تاہم ایئر انڈیا کے حکام نے بتایا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ سانپ کارگو کیبن میں کیسے آیا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button