انٹر نیشنل

دہلی احتجاج کے دوران گرفتاریوں کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

نئی دہلی: دہلی میں احتجاج کے دوران احتجاجیوں کی حراست کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ہفتے کے روز تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی حکام پر زور دیا کہ وہ پرامن اجتماع کے حق کا احترام کریں اور من مانی طور پر حراست میں لیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔

 

جنتر منتر کی طرف مارچ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعد میں کئی کو رہا کر دیا گیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان الخیتان نے کہا کہ وہ دہلی میں کل کے بڑے مظاہروں سے پہلے اور اس کے دوران مظاہرین، تحریک کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان، وکلاء اور صحافیوں کی بڑے پیمانے پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا شکار ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے "ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن اجتماع کے حق کا مکمل احترام کریں اور اس کو یقینی بنائیں۔”الخیتان نے ہندوستانی حکام پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار پرامن مظاہرین سے نمٹنے کے دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی جمہوری روایات اور انسانی حقوق سے متعلق اس کے وعدوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے مزید کہا "من مانی طور پر حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری اور بغیر کسی شرط کے رہا کیا جانا چاہیے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button