حیدرآباد میں ایک گز زمین تقریباً 3 لاکھ روپے میں فروخت – ھاوزنگ بورڈ کو 6 ہزار گز زمین کی فروخت پر 140 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی

حیدرآباد _ 12 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے کوکٹ پلی ھاوزنگ بورڈ کالونی میں خالی پلاٹس کی نیلامی کے دوران فی مربع گز 2.98 لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت حاصل ہوئی۔
ہاؤزنگ بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق، یہ حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ قیمت ہے، جو حیدرآباد کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔یہ نیلامی فیز 7 کے مقامی کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف سائز کے 18 پلاٹس کی نیلامی کی گئی۔
یہ پلاٹس 198 سے 987 مربع گز تک کے تھے۔ پلاٹ نمبر 22 نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، جہاں فی مربع گز 2.98 لاکھ روپے کی بولی لگی، جو دن کی سب سے زیادہ قیمت رہی۔اس نیلامی میں جملہ 84 بولی دہندگان نے حصہ لیا۔
ہاؤزنگ بورڈ کے وائس چیئرمین وی پی گوتم نے بتایا کہ اس عمل سے مجموعی طور پر 142.78 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ نیلامی میں کل 6,232 مربع گز زمین فروخت ہوئی، جس کی اوسط قیمت فی مربع گز 2.38 لاکھ روپے رہی،