تلنگانہ

پیدا ہوتے ہی زندہ لڑکی کو دفن کردیا گیا۔ تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں نومولود لڑکی کو زندہ دفن کردیا گیا۔ یہ واقعہ دامیرا منڈل کے یوروگونڈہ میں پیش آیا۔ بچی کو نامعلوم افراد نے زندہ دفن کر دیا۔ مقامی لوگوں نے جنہیں

 

اس کا علم ہوا فوری طور پر مٹی ہٹا کر لڑکی کو باہر نکالا اورپولیس کو اطلاع دی گئی۔ لڑکی کو پولیس نے این ایس آر اپولو ریچ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کی جان بچانے والوں کو مبارکباد دی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button