جرائم و حادثات
اسکوٹی پر جاتے ہوئے مکینک کی دل کا دورہ پڑنے سے موت – تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں افسوسناک واقعہ
تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک موٹر مکینک کی اسکوٹی پر ہی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹکالاپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ بوڈا لنگم موٹر کی مرمت کروانے کے بعد اسکوٹی پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں وہ اسکوٹی پر ہی بے ہوش ہوکر گر پڑے۔
واقعہ دیکھ کر مقامی افراد اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں نے فوری طور پر انہیں بچانے کی کوشش کی اور سی پی آر کے ذریعے ان کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور لنگم کی موت ہوگئی۔
اچانک دل کا دورہ پڑنے سے پیش آنے والے اس واقعہ نے مقامی افراد کو غمزدہ کردیا۔ بظاہر معمول کے مطابق اپنے کام سے واپس جانے والے لنگم کی اچانک موت نے متوفی کے خاندان میں غم کی لہر دوڑا دی



