نیشنل

سیلفی لینے کی کوشش 4 خواتین ندی میں گرپڑیں۔ مہاراشٹرا میں واقعہ

file photo

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں سیلفی لینے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کی چارخواتین ندی میں بہہ گئیں جن میں لڑکی بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ویرارمیں پیش آیا۔ یہ خواتین ندی گھاٹ کے پاس سیلفی لے رہی تھیں کہ توازن کھو کرپانی میں گرپڑیں، ان میں سے دو خواتین کو مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ دیگردو کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت 15 سالہ سنتو داس اور24 سالہ نیلا کے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے نعشوں کو پانی سے نکال لیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button