تلنگانہ

حیدرآباد زو پارک میں دل کا دورہ پڑنے سے عبداللہ نامی چیتے کی موت

حیدآباد: نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک چیتے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ زو پارک میں قریب 11 سال سے عبدللہ نامی چیتا لوگوں کی توجہہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ سال 2012 میں سعودی شاہی خاندان نے حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک کا دورہ کیا تھا۔ وہ زو پارک سے کافی متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے دو (مادہ اور نر) چیتے بطور تحفہ دیئے تھے، تاہم مادہ چیتا 2020 میں 12 سال کی عمر میں بیماری کی وجہ سے مرگئی تھی۔ اس کے بعد سے نر چیتا تنہا رہ گیا تھا جس کی کل موت ہوگئی۔اس کی موت کے بعد جانوروں کے ڈاکٹرس نے پوسٹ مارٹم کیا اور تصدیق کی گئی کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ فی الحال جنوبی ہندوستان میں میسور اورحیدرآباد زوپارک میں چیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button