تلنگانہ

پتلون میں رکھا سیل فون اچانک پھٹ پڑا _ تلنگانہ کے گدوال میں واقعہ

گدوال _ 16 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے گدوال ٹاون میں ایک شخص کے پینٹ کے جیب میں رکھا سیل فون اچانک پھٹ پڑا ۔مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق گدوال کی بی سی کالونی سے تعلق رکھنے والے جیارامو ترکاری مارکیٹ آئے تھے۔ جب وہ تاجروں سے بات کر رہے تھے کہ اچانک ان کی پتلون کی جیب میں موجود سیل فون پھٹ پڑا۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ البتہ پتلون کا جیب جل گئی۔اور سیل فون ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔جس کی وجہ سے متاثرہ شخص اور مقامی لوگ پریشان ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button