نیشنل

مغربی بنگال و تمل ناڈو میں ووٹنگ کا آغاز — کروڑوں ووٹرس آج حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کے تحت آج (23 اپریل) پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے تحت 152 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں چیف منسٹر ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس چوتھی مرتبہ اقتدار برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے، جبکہ بی جے پی اس بار ریاست میں اپنی جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

 

مغربی بنگال میں اس مرحلے میں 3.6 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن میں تقریباً 1.75 کروڑ خواتین شامل ہیں۔

 

دوسری جانب تمل ناڈو میں تمام 234 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ ریاست میں کل 5.73 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 2.9 کروڑ خواتین اور 2.83 کروڑ مرد ووٹرز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button