مغربی بنگال میں "دی دی” یا ” کنول”۔ 6 ایگزٹ پولس جاری

نئی دہلی: مغربی بنگال میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی 6 ایگزٹ پول کے اندازے سامنے آ چکے ہیں۔ 5 میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایک میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میٹریج کے ایگزٹ پول میں ممتا کی پارٹی کو 125 سے 140 اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو 146 سے 161 نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔پیپلز پلس نے ٹی ایم سی کو 177 سے 187 اور بی جے پی کو 95 سے 110 نشستیں ملنے کی بات کہی ہے۔ پرجا پول نے ٹی ایم سی کو 85 سے 110 اور بی جے پی کو 178 سے 200 نشستیں ملنے کی بات کہی ہے۔
پی-مارک کے ایگزٹ پول میں ٹی ایم سی کو 118 سے 138 اور بی جے پی کو 150 سے 175 نشستیں دی گئی ہیں۔ پول ڈائری نے ٹی ایم سی کو 99 سے 127 اور بی جے پی کو 142 سے 171 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔ چانکیہ اسٹریٹجی
نے ٹی ایم سی کو 130 سے 140 اور بی جے پی کو 150 سے 160 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔




