ایس ایس سی میں بھی ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے شاندار نتائج ، 98 فیصد کامیاب، عائشہ منیبہ کو591 مارکس

حیدرآباد ۔ایم ایس کریئیٹو اسکول نے SSC 2026 میں ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 98 فیصد ریکارڈ پاس فیصد درج کیا، جو ادارے کی معیاری تعلیم، منظم تدریسی نظام اور طلبہ کی محنت کا مظہر ہے۔ اس شاندار کامیابی پر طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ایم ایس کی طالبہ عائشہ منیبہ نے سب سے زیادہ591 مارکس حاصل کئے۔
ان کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اریسہ فاطمہ (589)، نبیہہ حنین (588)، تنعیم بانو (587)، محمد فواز خلیل اللہ (587)، عدیبہ تبسم (586)، محمد زین العابدین (586)، کونین فاطمہ آرا قادری (586)، جویریہ فاطمہ (584)، حفصہ حبیب الرحمن (583)، منزہ عظمت (583)، عفیفہ منزہ (582)، سیدہ منزہ رومان رضوی (582)، مریم فریحہ (582)، ہناء عبدالعزیز (582)، عبدالہادی علی (581) اور اسماء حفیظ سدرا (580) شامل ہیں۔
امسال مجموعی طور پر 17 طلبہ نے 580 اور اس سے زائد نمبرات حاصل کیے، جو اسکول کی تعلیمی معیار اور مسلسل بہترین نتائج کی روایت کو ظاہر کرتا ہے۔اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کریئیٹو اسکول ہمیشہ سے معیاری تعلیم، کردار سازی اور ہمہ جہت تربیت پر یقین
رکھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ادارہ ہر سال نمایاں نتائج حاصل کر رہا ہے۔ اس موقع پروائس چیئرپرسن ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نزہت خان نے کہا کہ ایم ایس کاسی اے ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ اور تمام ایچ او ڈیز کی محنت، رہنمائی اور تعلیمی حکمت عملی ایس ایس سی کےشاندار نتائج کا اہم سبب ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے شاندار نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔




