نیشنل

اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: اترپردیش پولیس نے سماج وادی پارٹی کے سینئرقائد اور سابق وزیر، اعظم خان کے خلاف خواتین کے خلاف اُن کے مبینہ ہتک آمیز تبصرے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ رامپور ضلع میں ایک خاتون نے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی تھی۔ کچھ دن قبل رامپور اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے ایک تبصرہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ نفرت انگیز تقریر کے ایک معاملے میں اعظم خان کو تین سال کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعد انھیں نااہل قرار دیئے جانے کی وجہ سےاس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button