نیشنل

نیٹ ری ایگزام کے پرچہ لیک ہونے کی افواہ پر مرکز ی حکومت کا بیان

نئی دہلی سوشل میڈیا پر نیٹ ری ایگزام کے سوالیہ پرچہ کے دوبارہ لیک ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی خبروں کو مرکزی حکومت نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حکومت نے طلبہ اور والدین سے ایسی افواہوں

 

پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی آئی بی کے فیکٹ چیک شعبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بعض عناصر نیٹ ری ایگزام کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں

 

کوئی صداقت نہیں ہے۔پی آئی بی نے طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا ہے کہ نیٹ امتحان سے متعلق کسی بھی مستند اور سرکاری اطلاع کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button