نیشنل

بہار کے نوادہ ضلع میں تلنگانہ پولیس کی ایک ٹیم پر فائرنگ

حیدرآباد _ 15 اگست ( اردولیکس) بہار کے ایک مقام پر تلنگانہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔تاہم اس فائرنگ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹو موبائل کے سامان کی ڈیلر شپ دینے والی فراڈ گینگ کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تلنگانہ پولیس کی ایک ٹیم پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب تلنگانہ پولیس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو دیر گئے بہار کے نوادہ میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔  پولیس نے اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور 1.22 کروڑ روپے نقد، پانچ اسمارٹ فونز، تین لگژری کاریں اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

 

نوادہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو منگلا نے کہا کہ متھلیش پرساد کے گینگ نے ایک آٹوموبائل فرم کے لیے ڈیلرشپ  دینے کے نام پر کئی بزنس  کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرساد کے والد سریندر مہتو کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس نے ان کے گھر کے باہر کھڑی تین لگژری کاریں ضبط کر لیں۔ بعد میں مزید تین ملزمین بھوتالی رام، مہیش کمار مہتو، اور جتیندر کمار کو گرفتار کیا گیا۔

 

منگلا نے کہا کہ یہ گینگ فرنچائز دینے کے نام پر لوگوں سے  بھاری رقم لیتا تھا اور انہیں دھوکہ دیتا تھا۔ تلنگانہ پولیس  متھلیش کو گرفتار کرنے کے لیے نوادہ آئی تھی۔ منگلا نے کہا کہ گرفتار ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔تلنگانہ پولیس نے پٹنہ، نئی دہلی اور کولکتہ میں بھی چھاپے مارے اور کئی ملزمین کو حراست میں لیا۔منگلا نے کہا کہ اتوار کو پولیس ٹیم پر فائرنگ اور شراب کی برآمدگی کے سلسلے میں ایک  مقدمہ درج کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button